Lawyer Rubbishes Claim That ‘Women Fabricate Rape Cases For Benefits’ On Twitter
On Wednesday March 22, a twitter user tweeted...
On Wednesday March 22, a twitter user tweeted...
The saying goes, ‘All good things in life...
© 2022 All Rights Reserved.
ایجنسیاں وزیراعظم ہاؤس کی گفتگو ٹیپ کرتی ہیں اور شاید یہ ان کا کام بھی ہو مگر ان ریکارڈنگز کا چوری ہونا باعث تشویش ہے کیونکہ ایک ایٹمی طاقت کے راز اگر راز نہ ہوں تو دشمن فائدہ تو اٹھا رہے ہونگے ۔
یک طرفہ حملوں سے لگتا ہے کہ تحریکی ہمنوا افراد کی پہنچ کو ایک حد سے بڑھنے سے روکنے کے واسطے اب ایجنسیاں بھی آخر اپنی ہی ریکارڈنگ سے عمران کے سازشی بیانیہ کو رد کر رہی ہیں ۔ مگر اپنی حرکات سے پردہ اٹھنے کہ ڈر سے مواد پہلے افشاں نہ کر پانے سے اب یہ بیانیہ اپنا کام کر چکا ہے اور شاید اس کمزوری نے عمران کی آس کہ شاید فوج ابھی ان کو دوبارہ گود بھی لے سکتی ہے کو کئ ماہ بلاوجہ جاری رکھا ۔ مگر افواج پاکستان اب ملک میں فاشزم کے بڑھتے خطرے کو بہت قریب سے محسوس کر رہی ہیں اور سیاسی ماحول کو مکمل برابری پر لانے کے سوا کوئ چارہ نہیں ۔ تا کہ اگلے سال الیکشن کروا کر اس مصیبت سے جان چڑھائ جا سکے ۔