• About Us
  • The TFT Story
  • Team
  • Write for TFT
  • Online advertisement tariff
  • Donate To Us
Monday, July 4, 2022
  • Home
  • Editorials
  • News
  • Analysis
  • Features
  • Spotlight
  • Videos
  • Citizens’ Voice
  • Lifestyle
  • Editor’s Picks
  • Good Times
  • More
    • About Us
    • Team
    • Write for TFT
    • The TFT Story
    • Donate To Us
No Result
View All Result
  • Home
  • Editorials
  • News
  • Analysis
  • Features
  • Spotlight
  • Videos
  • Citizens’ Voice
  • Lifestyle
  • Editor’s Picks
  • Good Times
  • More
    • About Us
    • Team
    • Write for TFT
    • The TFT Story
    • Donate To Us
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Home Editorial Urdu

طالبان اورانسداد دھشت گردی کے امکانات

TFT by TFT
August 26, 2021 - Updated on August 27, 2021
in Main Slider
Counter-Terrorism Options
160
SHARES
Share on FacebookShare on Twitter

بہت سے پاکستانی جوش سے وارفتہ ہورہے ہیں کہ امریکا کو افغانستان میں بجا طور پر سز ا ملی ۔ یہ بات قابل فہم ہے۔ 1990  کی دہائی میں امریکیوں نے پاکستان سے منہ موڑلیا ۔ ایٹمی پروگرام کی وجہ سے اس پر پابندیاں عائد کردیں ۔ پھر 2000 کے بعد ”ڈومور“ کا حکم دیا جانے لگا۔ حقانی نیٹ ورک کے حوالے سے بھی الزامات کا اعادہ کیا جاتا رہا۔ اس دوران ملک میں امریکا مخالف جذبات میں بتدریج شدت آتی گئی۔ سول اور فوجی حکمران اشرافیہ کے بھی یہی جذبات ہیں، گرچہ یہی احباب امریکی امداد، تجارت، ویزوں، گرین کارڈ اور ملازمتوں کے چشمے سے فیض یاب ہوتے رہے ہیں۔ انہی جذبات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے بھی کیا جب اُنہوں موجودہ کابل فتح کے موقع پر جوشیلے لہجے میں ”غلامی کی زنجیریں توڑدینے“پر افغان طالبان کو سراہا۔ دوسری طرف کچھ سنجیدہ امور دعوت فکر دیتے ہیں۔ سوچنا ہوگا کہ طالبان کی فتح کے پاکستان کے لیے کیا مضمرات ہوں گے؟

پاکستان کا افغانستان میں مفاد کئی ایک مقاصد پر مبنی ہے۔ پہلا، اگر کابل میں پاکستان کی دوست حکومت قائم نہیں ہوتی تو بھی ایسی نہ ہوجس کا رویہ پاکستان کے ساتھ معاندانہ ہو۔ پاکستان کے ساتھ دشمنی اور بھارت کی طرف جھکاؤ رکھنے والی ہر گز نہ ہو۔ دوسرا، افغانستان کو پاکستان مخالف دھشت گرد گروہوں، جیسا کہ تحریک طالبان پاکستان، داعش، القاعدہ اور کئی ایک بلوچ علیحدگی پسندوں کو محفوظ ٹھکانے فراہم نہیں کرنے چاہییں۔ تیسرا، افغانستان میں امن اور استحکام ہونا چاہیے تاکہ پاکستان اور چین مل کر سی پیک کو وسطی ایشیائی ریاستوں، اور آگے تک توسیع دے سکیں اور خطے میں موجودہ قدرتی وسائل سے استفادہ کرنے کے لیے تیل اور گیس کی پائپ لائنیں بچھا سکیں۔ معدنیات کی تلاش کے لیے کان کنی، کرسکیں اور تجارت وغیرہ کو بڑھا سکیں۔ افغانستان پر امریکی قبضے کے دوران ایسا کچھ نہیں ہوسکتا تھا۔ لیکن اب جب کابل اور افغانستان کے زیادہ تر علاقوں پر طالبان کا قبضہ ہوچکا، توسوال پیدا ہوتا ہے ان محاذوں پر پاکستان کے لیے کن روشن امکانات کی امید کی جاسکتی ہے؟

ایک بات یقینی ہے کہ طالبان کی حکومت بھارت کے ساتھ دوستی نہیں کرے گی۔ اس کا جھکاؤ پاکستان کی طرف ہوگا کیوں کہ پاکستان نے بہت ثابت قدمی سے  1996 ء سے طالبان کا ساتھ دیا ہے۔ دوسری طرف بھارت نے تواتر کے ساتھ طالبان مخالف اُن حکومتوں کا ساتھ دیا جنہیں امریکا نے کابل میں قائم کیا، جیسا کہ حامد کرزئی اور اشرف غنی کی حکومتیں۔ لیکن پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کا دارومدار دوسرے اور تیسرے عوامل کے نتائج پر ہے۔ یہ نتائج مستقبل قریب میں ان کے تعلقات کا تعین کریں گے۔ یہ ایک قابل غور بات ہے۔

علاقائی ممالک، بشمول امریکا اور عالمی برداری کی بنیادی تشویش یہ ہے کہ افغانستان کو ایسے دھشت گرد گروہوں کی محفوظ سرزمین نہیں بننا چاہیے جو اُن کے لیے خطرہ بن سکیں۔ یہ طالبان کے امریکا کے ساتھ معاہدے کا بنیادی جزوہے۔ لیکن اس پر شکوک و شہبات موجود ہیں کہ کیا نئی طالبان حکومت تمام اسٹیک ہولڈوں کو ایسی ضمانت دے سکتی ہے؟ کیا اس کے پاس اس کی سکت موجود ہے؟

اس سے وضاحت ہوتی ہے کہ ابھی کابل میں کسی بھی حکومت کے قیام اور امن و امان کی بحالی سے بھی پہلے روس اور چین نے مشترکہ طور پر طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے اور اس کی امداد کرنے کی شرائط سامنے رکھ دی ہیں:  ان دھشت گرد گرہوں کے خلاف کارروائی کی جائے جو وسطی ایشیائی ریاستوں اور چین کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

امریکیوں نے سی آئی اے کے ڈائریکٹرکو ملا برادر کے ساتھ انسداد دھشت گردی پر مذاکرات کرنے اور معاشی امداد، پابندیوں اور تسلیم کرنے جیسے معاملات کو ان امور سے جوڑنے کی بات کرنے کے لیے بھیجا ہے۔ پاکستان طالبان کے کئی ایک ترجمانوں اور نمائندوں سے یقینی دہانی حاصل کرنے کی کوشش میں ہے کہ جلد ہی تحریک طالبان پاکستان اور بلوچ علیحدگی پسندوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ درحقیقت اسلام آبا د کی بے تابی کا اندازہ وزیر داخلہ کے متعدد بیانات سے لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان نے کابل کو اپنی تشویش سے آگاہ کردیا ہے، اور اسے یقین دہانی کرادی گئی ہے۔ اس دوران من گھڑت خبروں کا بازار بھی گرم ہے کہ طالبان نے ایسے مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک کمیٹی قائم کردی ہے۔

دلچسپی کی بات یہ ہے کہ طالبان نے فی الحال کسی اسٹیک ہولڈر کے ساتھ کسی پالیسی کا وعدہ نہیں کیا۔ یہ بات بھی قابل فہم ہے۔ وہ اس وقت اپنے اختیار اورداخلی انتظامی معاملات کو استحکام دینے کی فکر میں ہیں تاکہ معاشی، سیاسی اور عسکری محاذوں پر صورت حال ہاتھ سے نہ نکل جائے۔ لیکن طالبان کے ممکنہ طور پر سب سے طاقت ور دھڑے کے قائد، خلیل الرحمن حقانی کا جچا تلا بیان بتاتا ہے کہ اس موضوع پر طالبان قیادت کیا سوچ رہی ہے۔

جب اُن سے پاکستان کے تجربہ کار صحافی، اعزاز سید نے مقامی اور عالمی انتہا پسندگروہوں پر چین، پاکستان اور ازبکستان کی تشویش کی بابت سوال کیا تو خلیل حقانی نے بہت محتاط الفاظ کا چناؤ کرتے ہوئے جواب دیا، ”ہم تمام مسلمان ممالک کے درمیان امن چاہتے ہیں۔ میرا مشورہ ہے کہ امن قائم کیا جائے۔ تمام دنیا اور مسلمانوں کے لیے میرا پیغام ہے کہ وہ مختلف مذاہب کو ماننے والوں کو حقوق دیں، ان کے ساتھ امن کے ساتھ رہیں اور کسی پر جبر نہ کریں۔“جب دوبارہ سوال کیا گیا کہ پاکستان کو کچھ انتہا پسند گروہوں کی بابت تحفظات ہیں تو حقانی کا جواب تھا، ”دنیا بھر کے مسلمانوں کو امن کے ساتھ رہنا چاہیے۔ اس حوالے سے بھی میرا مشورہ یہی ہے۔“

گویا خلیل الرحمن حقانی کہہ رہے ہیں کہ افغان طالبان پر تحریک طالبان پاکستان اور بلوچ علیحدگی پسندوں کے خلاف کارروائی کرنے کا دباؤ ڈالنے کی بجائے پاکستان کو ان کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہییں۔ اُن کا چین کے لیے مشورہ ہے کہ وہ اپنی مذہبی اقلیتوں (یغور مسلمانوں) کے مسائل امن کے ساتھ حل کرے۔ ا س لیے نہیں لگتا کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر ملا بردار کو قائل کرلیں گے کہ وہ افغانستان میں القاعدہ اور داعش کے خلاف طالبان کی مدد کے لیے امریکی انسداد دھشت گردی کے ماہرین کو کام کرنے کی اجازت دیں۔

افغان طالبان کا ان گروہوں کے خلاف انسداد دھشت گردی کی کارروائیاں شروع کرنے سے گریزظاہر کرتا ہے کہ ان کے درمیان پائی جانے والی گروہی معاونت اور نظریاتی ہم آہنگی صرف افغانستان تک ہی محدود نہیں، بلکہ اس کا دائرہ پاکستان تک بھی وسیع ہے۔ اس کا ایک ثبوت گلگت اور حالیہ دنوں گوادر میں چینی انجینئروں پر حملوں کی صورت ملتا ہے۔ اس  لیے ان کے خلاف فوجی کامیابی کا امکان بہت کم ہے۔ جب اپنے تمام ترجدید آلات کے ساتھ امریکی یہاں فعال تھے اور وہ انٹیلی جنس معلومات اور ٹریننگ فراہم کررہے تھے تو بھی القاعدہ اور داعش کے حملوں کی شدت اور پھیلاؤ میں اضافہ ہورہا تھا۔ موجودہ حالات میں جب طالبان بیرونی ملک جانے والے لاکھوں افغان شہریوں کو انخلا کے لیے مزید وقت دینے کے لیے تیار نہیں تو اس کا بھی کوئی امکان نہیں کہ نئی طالبان حکومت دھشت گردی کے مسلے پر علاقائی اور عالمی تشویش کو رفع کرنے کے لیے کچھ کرے گی۔ اور ان گروہوں کو صرف اسی صورت ختم کیا جاسکتا ہے جب طالبان حکومت غیر ملکی مداخلت کے ساتھ تعاون کرے۔

آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں ہم دو مخالف رجحانات کو فروغ پاتا دیکھیں گے۔ علاقائی طاقتیں اور عالمی برادری طالبان پر ”ڈومور“ کے لیے دباؤ ڈالیں گے۔ اس کے لیے فوائد کی ترغیب اور پابندیوں کی دھمکیاں ساتھ ساتھ چلیں گی۔ اس پر طالبان پس و پیش سے کام لیتے ہوئے پر امن مذاکرات کی بات کریں گے۔ اس کی وجہ سے تناؤ بڑھے گا۔ اس دوران دھشت گرد گروہ ان کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لیے اسٹیک ہولڈروں کے درمیان تناؤ بڑھائیں گے تاکہ اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ ملک میں اور بیرون ملک اپنے قدم جما سکیں۔ یقینا پاکستان میں طالبان بننے والوں کی کمی نہیں۔ سرحد پار طالبان کو حاصل ہونے والی کامیابی اُنہیں شہ دے گی۔

آج ”غلامی کی زنجیریں توڑنے“پر طالبان کی کامیابی کا جشن منانے والے پاکستانی اُس وقت پچھتا رہے ہوں گے۔

Also Read:

Generals and Judges

جج اور جنرل

Tags: Editorial Urdu
Previous Post

Terrorist Killed As Pakistan Forces Respond To Firing From Afghanistan: ISPR

Next Post

All You Need To Know About IS-Khorasan, The Group That Claimed The Kabul Attack

TFT

TFT

Next Post
Pakistan Leaders’ Glorification Of The Taliban Triumph Is A Recipe For Disaster

Pakistan Leaders' Glorification Of The Taliban Triumph Is A Recipe For Disaster

Search

No Result
View All Result

Recent News

The Military-Judiciary Nexus: Time For A Course Correction?

The Military-Judiciary Nexus: Time For A Course Correction?

July 4, 2022
Gilgit-Baltistan’s Shia Community Holds Sit-In Against ‘Unlawful’ Detention Of 13 Prisoners Amid Media Blackout

Gilgit-Baltistan’s Shia Community Holds Sit-In Against ‘Unlawful’ Detention Of 13 Prisoners Amid Media Blackout

July 4, 2022
The Long March Back To Barracks And The Noisy Rumble Of Ballot Boxes

The Long March Back To Barracks And The Noisy Rumble Of Ballot Boxes

July 4, 2022

Twitter

Donate Us

Subscribe
The Friday Times – Naya Daur

News and views which are not fit to print.


The Friday Times is Pakistan’s first independent weekly, founded in 1989. In 2021, the publication went into collaboration with digital news platform Naya Daur Media to publish under a daily cycle.


Social Media

Latest News

  • All
  • News
  • Editorials
  • Features
  • Analysis
  • Lifestyle
The Military-Judiciary Nexus: Time For A Course Correction?

The Military-Judiciary Nexus: Time For A Course Correction?

by Tariq Bashir
July 4, 2022
0

“Oh, darling, I have the most wonderful doctor,...

Gilgit-Baltistan’s Shia Community Holds Sit-In Against ‘Unlawful’ Detention Of 13 Prisoners Amid Media Blackout

Gilgit-Baltistan’s Shia Community Holds Sit-In Against ‘Unlawful’ Detention Of 13 Prisoners Amid Media Blackout

by News Desk
July 4, 2022
0

Shia community of Gilgit-Baltistan has been holding protests...

Follow Us on Instagram

Follow

    The Instagram Access Token is expired, Go to the Customizer > JNews : Social, Like & View > Instagram Feed Setting, to refresh it.
  • About Us
  • The TFT Story
  • Team
  • Write for TFT
  • Online advertisement tariff
  • Donate To Us

© 2022 All Rights Reserved.

No Result
View All Result
  • Home
  • Editorials
  • News
  • Analysis
  • Features
  • Spotlight
  • Videos
  • Citizens’ Voice
  • Lifestyle
  • Editor’s Picks
  • Good Times
  • More
    • About Us
    • Team
    • Write for TFT
    • The TFT Story
    • Donate To Us

© 2022 All Rights Reserved.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist